the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

عراق میں کُردوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والے تین خود کش دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

جہادی گروپ داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دھماکے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوکش بمباروں کا تعلق جرمنی، سعودی عرب اور ترکی سے تھا۔

شہر کے ناظم(میئر) وہاب احمد نے بتایا کہ قارہ تپاہ کے علاقے میں صبح ساڑھے دس بجے تین کار بم دھماکے ہوئے، حملے میں وہ بھی معمولی زخمی ہوئے۔

قارہ تپاہ دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں حکومتی افواج اور داعش کے شدت پسندوں کے درمیان لڑائی کے میدان جنگ جلولہ کے قریب واقع ہے۔

وہاب نے بتایا کہ تینوں خود کش بمباروں نے ان کے دفتر کو نشانہ بنایا، یہ عمارت کردوں کی اندرونی سیکیورٹی سروس اور پیٹریاٹک یونین آف کردستان پارٹی کے دفتر کا ہے۔

ایک اور اعلیٰ سیکیورٹی آفیشل کے مطابق دھماکوں میں 27 افراد ہلاک



ہوئے جن میں سے زیادہ تر سابق فوجی تھے جو رضاکارانہ طور پر داعش سے لڑائی کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 24 سابق فوجی ہیں، یہ داعش کے خلاف جاری لڑائی کا حصہ بننے کے لیے آئے تھے، ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

تاہم فوج کی جانب سے 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب داعش کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جرمنی کے ابو سارہ المانی، سعودی عرب کے ابو محمد ال جزراوی اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ابو تراب ال ترکی نے حملہ کیا۔

ادھر صوبائی دارالحکومت بقوبہ میں اتوار کو سڑک کنارے بم دھماکے میں چھ شہری ہلاک ہو گئے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے میں کسے نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین ایک بچہ بھی شامل تھا جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.